مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، انقرہ میں سعودی عرب کے خلاف ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا اپنے ہاتھوں میں یمن کے مظلوم بچوں اور عام شہریوں پر کئے گئے مظالم کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور آل سعود کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یمن میں سعودی جارحیت فوری طور پر بند کی جائے۔ انقرہ کے ساتھ ساتھ ایسا ہی ایک مظاہرہ استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے کے باہر کیا گیا۔
دوسری جانب بیلجیئم میں مقیم یمنی شہریوں نے سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت میں برسلز میں سعودی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ یمن کی جنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
پیغام کا اختتام/