مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی سیاحتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں دنیا کے تیس ملکوں کے اسّی وفود شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، عراق، فلپائن، جنوبی کوریا، کمبوڈیا، جمہوریہ آذربائیجان، جاپان، ازبکستان، افغانستان، جارجیا، ویتنام، ازبکستان، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، اسپین، بیلجیئم اور بلغاریہ شریک ہیں۔
سیاحت اور سیاحتی انفرا اسٹرکچر کے معیار کو بلند کرنا، جدید سہولتوں کی فراہمی اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فروغ ہمدان میں ہونے والے عالمی سیاحتی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہےسیاحت کے بارے میں ہمدان میں ہونے والا یہ اجلاس سولہ نومبر تک جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ہمدان شہر، ستائیس سے انتیس اگست کو عالمی سیاحت کے دارالحکومت کے عنوان سے ہونے والی عالمی کانفرنس کی بھی میزبانی کرچکا ہے۔
پیغام کا اختتام/