16 October 2024

دنیا کی موجودہ جنگ عزائم کی جنگ ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دنیا کی موجودہ جنگ کو عزائم اور ارادوں کی جنگ قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ معذور کھلاڑیوں نے اپنے گرانقدر اقدام سے اس بات کو ثابت کر دیا کہ وہ ثقافتی اقتدار و آزادی اور مستحکم عزم و ارادے کے مالک ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۲۳
تاریخ اشاعت: 17:05 - November 14, 2018

دنیا کی موجودہ جنگ عزائم کی جنگ ہے، رہبر انقلاب اسلامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح انڈونیشیا میں دو ہزار اٹھارہ کے پیرا ایشیائی مقابلوں میں تمغے جیتنے اور کامیابیاں حاصل کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی ملاقات میں معذور کھلاڑیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے کارناموں کو خفیہ توانائی کو بروئے کار لانے کے لئے پختہ عزم و اردے کا آئینہ دار قرار دیا۔

آپ نے دینی و قومی اقدار کے دفاع میں ایران کے معذور اور خاص طور سے خواتین کھلاڑیوں کی خوداعتمادی کو اہم اور قابل ستائش اقدام قرار دیا اور فرمایا کہ ایران کی ایک باپردہ خاتون کے ہاتھ میں ایرانی کھلاڑیوں کے قافلے کا پرچم اور یا کھلاڑیوں کی جانب سے نماز جماعت کا اہتمام اور اسی طرح نماز جمعہ میں شرکت، دنیا میں بڑھتی ہوئی بے راہروی اور ثقافتی یلغار کے مقابلے میں استقامت اور اس یلغار کے مقابلے میں ڈٹ جانے کے مترادف ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایسی حالت میں کہ عالمی میدانوں میں بعض لوگ، اغراض و مقاصد کی حامل کفر و استکبار کی یلغار کے مقابلے میں استقامت کی توانائی نہیں رکھتے اور وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں، ایرانی کھلاڑیوں نے اپنی استقامت و پامردی اور قومی و دینی لباس و پردے پر مشتمل ثقافتی طاقت کا مظاہرہ  اور اس کے اقدار کا بھرپور دفاع کیا اور میں اسی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں کے پورے کارواں کی قدردانی کرتا ہوں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے معذور کھلاڑیوں کی فتح اور کامیابی میں ایک سبق آموز نکتہ، انسان کے وجود میں پنہاں توانائیوں کو بروئے کار لایا جانا قرار دیا اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ قومی تواںائیوں سے اگر درست استفادہ کیا جائے تو اقتصادی مسائل و مشکلات حل ہو جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا میں دو ہزار اٹھارہ میں ہوئے پیرا ایشیائی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے سونے کے اکیاون، چاندی کے بیالیس اور کانسی کے تینتالیس تمغے جیتے اور مجموعی طور پر ایک سو چھتّیس تمغے اپنے نام کر کے تیسرا مقام حاصل کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں