16 October 2024

فاطمیون سے متعلق امریکہ کے دعوے من گھڑت ہیں: ایران

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایران کے سفارتخانے نے فاطمیون کو بنانے میں ایران کے کردار سے متعلق امریکی ادارے کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۶۴
تاریخ اشاعت: 23:30 - November 18, 2018

فاطمیون سے متعلق امریکہ کے دعوے من گھڑت ہیں: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان میں مشرق وسطی کے امریکی اسٹڈی سینٹر کی حالیہ رپورٹ کو تعصب پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ افغانستان میں ایران فوبیا کے مقصد سے تیار کی گئی تا کہ افغان معاشرے میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو اور الزامات اور نکتہ چینی کا سلسلہ شروع ہو۔

ایران کے سفارتخانے نے اپنے بیان میں امریکی رپورٹ کو غیر مستند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی رپورٹوں کا مقصد علاقے سے باہر کے عناصر کی جانب سے ایران اور افغان حکومت اور عوام کے اچھے تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔

واضح رہے کہ فاطمیون گروہ افغان عوام کی جانب سے شام میں حضرت زینب(س) کے حرم مطہر کے دفاع کیلئے تشکیل پایا ہے اور فاطمیون گروہ  نے شام میں دہشتگردوں کے حملوں کا دفاع کرنے کے علاوہ افغانستان میں کسی بھی قسم کا کوئی منفی رد عمل نہیں دکھایا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں