مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرے کے شرکا نے شمالی علاقے میں بحرین کے آمر شاہ آل خلیفہ کی تصاویر کو پیروں تلے روندا اور ان تصاویر کو سڑکوں پر چھوڑ دیا کہ گاڑیاں ان تصاویر کے اوپر سے گذر سکیں۔
ہفتے کے روز بھی بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے جہاں مظاہریں نے اس ظالم حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی اورنمائشی پارلیمانی انتخابات کرائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔
یہ انتخابات چوبیس نومبر کو کرائے جا رہے ہیں جن کا بحرین کی مختلف جماعتوں نے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
دریں اثنا نمائشی پارلیمانی انتخابات کے موقع پر بحرین کی حکومت نے انقلابیوں کو کو گرفتار کرنے کا عمل بھی تیز کر دیا۔
واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
پیغام کا اختتام/