02 February 2025

بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی بانی انقلاب کے مزار پر حاضری

ایرانی بحریہ کے کمانڈروں اور جوانوں نے یوم بحریہ کے موقع اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی اور امنگوں سے تجدید عہد کیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۹۹
تاریخ اشاعت: 23:43 - November 27, 2018

بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی بانی انقلاب کے مزار پر حاضریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں اٹھائیس نومبر کو یوم بحریہ منایا جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے اٹھائیس نومبر انیس سو اسّی کو مروارید نامی آپریشن کے دوران عراقی ڈکٹیٹر صدام کی  بحریہ کے ایک ڈسٹرائر، اور البکر و الامیہ نامی آئیل ٹرمینل تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بصرہ، فاؤ اور ام القصر کو محاصرے میں لے کر صدامی بحریہ کو مفلوج کر دیا تھا۔

اس آپریشن کے بعد عراقی بعثی حکومت نے خطے کے بعض ملکوں کی لاجسٹک سپورٹ اور سامراجی ملکوں کے جاسوس طیاروں اور سٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی انٹیلی جینس کے ذریعے مذکورہ علاقوں کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ایرانی بحریہ کے صرف ایک جہاز پیکان نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ سال یوم بحریہ کے موقع پر اپنے خطاب میں ایرانی بحریہ کو ملکی دفاع کا ہراول دستہ قرار دیا تھا۔  آپ نے فرمایا تھا کہ مکران اور دریائے عمان کے سواحل، ایرانی بحریہ کی دسترس میں ہیں جبکہ کھلے سمندروں میں بھی ایرانی بحریہ، ماضی کی طرح اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں