اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جوہری توانائی کے عالمی ادارے سے غیر جانبدار رہنے کا مطالبہ

ایران کے قومی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہےکہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کو غیر جانبدار، آزاد اور خودمختار رہنا چاہئیے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۱۳
تاریخ اشاعت: 13:06 - November 29, 2018

جوہری توانائی کے عالمی ادارے سے غیر جانبدار رہنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی‌اکبر صالحی نے کل ویانا میں جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو سے ہونے والی ملاقات میں کہاکہ ایران کو توقع ہے کہ جوہری توانائی کا عالمی ادارہ بدخواہوں کے پرپگنڈوں  کے برعکس غیر جانبدار رہتے ہوئے مہارت سے اپنا کام جاری رکھے گا۔

اس ملاقات میں جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو نےر کہا کہ جوہری توانائی کا عالمی ادارہ حقایق کو مد نظر رکھ کر آزاد و خودمختاراورغیر جاندارانہ طور پر کام کرتا ہے۔

علی‌اکبر صالحی نے کل ویانا میں جوہری توانائی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوہری معاہدے کی کامیابی یا شکست جوہری توانائی کے عالمی ادارے اور این پی ٹی کی ساکھ کیلئے ٹیسٹ کیس ہے۔

واضح رہے کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اپنی 13 رپورٹوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے صاف اور شفاف ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں