مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ۱۶ آذر مطابق ۷ دسمبر کو یوم طلبا کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سنہ ۱۹۵۳ میں اس تاریخ کو ایرانی حکام کی امریکہ کے سابق صدر ریچرڈ نکسن کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور اسی طرح واشنگٹن کی ایران کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف ہونے والے اعتراضات میں چند طلبہ پہلوی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے تھے۔
ان ہی طلبا کی یاد میں اس دن کو یوم طلبا کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس روز کی مناسبت سے طلباء و طالبات یونیوسٹیوں اور کالجوں میں مختلف تقریبات منعقد کرتی ہیں اور امریکہ اور سامراجی طاقتوں کی مذمت کرتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/