اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے تعلق سے امریکی الزام

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ نے دیگر ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے ایران، چین، روس اور پاکستان سمیت دنیا کے بارہ ملکوں پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۸۷
تاریخ اشاعت: 16:27 - December 12, 2018

مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے تعلق سے امریکی الزاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں ایران، چین، روس، پاکستان، سعودی عرب، شمالی کوریا، سوڈان، تاجیکستان، ترکمنستان، میانمار اور ایریٹیریا پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا-

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کومور، روس اور ازبکستان کو خصوصی واچ لیسٹ میں شامل کیا ہے جس میں وہ ممالک شامل ہیں کہ جن پر وہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتا ہے یا یہ کہتا ہے کہ ان ملکوں نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے- پمپیؤ نے اپنے اس  بیان میں دعوی کیا ہے کہ مذہبی آزادی کو یقینی بنانا خارجہ پالیسی کے میدان میں ٹرمپ  انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے-

مختلف ملکوں منجملہ ایران پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کا الزام امریکی وزیر خارجہ نے ایک ایسے وقت عائد کیا ہے جب ایران میں مذہبی اقلیتوں کو ایران کے اکثریتی مسلمانوں کی ہی طرح برابر کے حقوق حاصل ہیں اور پارلیمنٹ میں ان کے نمائندے بھی موجود ہیں- انسانی حقوق یا مذہبی آزادی کے تعلق سے امریکی رپورٹیں ہمیشہ دوہرے معیاروں پر مبنی ہوتی ہیں اور ان کا مقصد دیگر ملکوں کے خلاف دباؤ ڈالنے کے لئے ان رپورٹوں کو ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا ہوتا ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں