اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ریاض کے خلاف قرارداد کی منظوری کے لئے امریکی ڈیموکریٹ کی کوشش

سعودی عرب کے جرائم پر امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹس اراکین ریاض کے خلاف قرارداد پاس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۱۹
تاریخ اشاعت: 23:31 - December 17, 2018

ریاض کے خلاف قرارداد کی منظوری کے لئے امریکی ڈیموکریٹ کی کوششمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ پارٹی کی سینیئر رکن نینسی پیلوسی پر دباؤ ہے کہ امریکی کانگریس کی سربراہی سنبھالنے کی صورت میں وہ سعودی عرب کے سلسلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بندشیں لگانے کی کوشش کریں۔

امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ اراکین، یمن کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد کی مسلط کردہ جنگ کے بارے میں اپنے اجلاس میں غور بھی کرنے والے ہیں۔ ڈیموکریٹ اراکین جنوری میں یمن کے خلاف سعودی جنگ پر امریکی حمایت بند کروانے کے بارے میں ووٹنگ بھی کروانے والے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ نینسی پیلوسی جنوری میں امریکی کانگریس کی سربراہ بن کر اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں گی۔ امریکی سینیٹ نے بھی کہ جہاں اس وقت ریپبلکن اراکین کی اکثریت ہے، گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے خلاف دو قراردادیں منظور کی ہیں۔

پہلی قرارداد، یمن کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ پر امریکی حمایت منقطع کئے جانے کے بارے میں ہے جبکہ دوسری قرارداد میں آل سعود مخالف جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار سعودی ولیعہد بن سلمان کو قرار دیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں