اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

طالبان کے ساتھ امن سمجھوتے پر اعلی امن کونسل کے سربراہ کا ردعمل

افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سیکریٹریٹ نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیاں مستقبل قریب میں امن سمجھوتے پر دستخط ہونے کی خبر دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۲۹
تاریخ اشاعت: 20:14 - December 19, 2018

طالبان کے ساتھ امن سمجھوتے پر اعلی امن کونسل کے سربراہ کا ردعملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سیکریٹریٹ کے سربراہ عمر داؤد زئی نے بدھ کے روز کابل میں ایک نشست میں کہا ہے کہ افغانستان کے امن عمل میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان عنقریب امن سمجھوتے پر دستخط ہو جائیں گے۔

افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیلی نے بھی اس نشست میں کہا کہ افغانستان کے امن کے عمل میں کئے جانے والے ہر اقدام کا اعلی امن کونسل خیرمقدم کرے گی تاہم امن کے قیام کا دارومدار افغانیوں پر ہی ہونا چاہئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں