مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں رومانیہ کے سفیر ایڈریان کوزیاسکی سے بات چیت کرتے ہوئے سید عباس عراقچی نے یورپی ملکوں پر زور دیا کہ وہ ایٹمی معاہدے کی سیاسی حمایت کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی انجام دیں۔
رومانیہ کے سفیر ایڈریان کوزیاسکی نے بھی اس موقع پر کہا کہ یورپی ممالک ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے اور ایران کے اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات پر زور دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رومانیہ بھی ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور ہمیں امید ہے کہ تہران، بخارسٹ تعلقات کے فروغ میں حائل رکاوٹیں جلد دور کر لی جائیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ رومانیہ نئے سال کے آغاز سے یورپی یونین کی صدارت سنبھالنے والا ہے۔
پیغام کا اختتام/