اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بوکو حرام کا حملہ، نائیجیریا کے 14 فوجیوں کی ہلاکت

نائیجیریا میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے حملے میں کم سے کم چودہ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۷۴
تاریخ اشاعت: 16:41 - December 26, 2018

بوکو حرام کا حملہ، نائیجیریا کے 14 فوجیوں کی ہلاکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بوکو حرام گروہ کے خلاف آپریشن کی غرض سے فوج اور پولیس کا مشترکہ قافلہ جا رہا تھا کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر ان پر حملہ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ملوث بوکو حرام گروہ کے دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی بوکو حرام گروہ کے دہشت گردوں نے شمال مشرقی نائیجیریا کے ایک گاؤں کے قریب حملہ کر کے دو فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں