مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ایڈمیرل علی شمخانی نے افغانستان کے سرکاری دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور سابق امریکی صدور کے مطابق طالبان اور داعش کی تشکیل میں امریکہ ملوث ہے۔
افغانستان میں ہماری کوششوں کا مقصد امن و سلامتی کا قیام ہے جس میں کابل حکومت کو مرکزی کردار حاصل ہے۔
اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ان عناصر کے خلاف جو امن و آشتی کے برعکس قدم اٹھارہے ہیں، صحیح معنوں میں مقابلہ کرنا ہوگا تاہم جو ہتھیار پھینک کر افغان قوم کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔
ایڈمیرل علی شمخانی نے مزید کہا کہ جس طرح اسلامی جمہوریہ ایران نے عملی اقدامات کے ذریعے سے ثابت کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہے امن کے میدان میں بھی اہم کردار ادا کرے گا جس سے خطے اور افغان عوام کا فائدہ ہو۔
پیغام کا اختتام/