اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ، ڈیمو کریٹس اور ری پبلکنز کے مذاکرات ناکام

حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرانے کے لیے اپوزیشن ڈیمو کریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۰۰
تاریخ اشاعت: 22:45 - December 28, 2018

امریکہ، ڈیمو کریٹس اور ری پبلکنز کے مذاکرات ناکاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کے صدر ٹرمپ کے مطالبے پر پیدا شدہ تعطل جلد ختم ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں اس لئے کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔

ڈیموکریٹس نے دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کی منظوری دینے سے انکار کردیا ، جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے لیے پانچ ارب ڈالر فنڈنگ کی منظوری کے بغیر حکومت کا کام بند رہے گا۔

کرسمس کی تعطیلات کے باوجود سینیٹ کا اجلاس ہوا لیکن یہ چند منٹ ہی جاری رہ سکا، ایوان میں ارکان کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی ، سینیٹ کا اجلاس اب پیر کو ہوگا اور بجٹ پر بحث بدھ تک جاری رہے گی جو حکومتی شٹ ڈاؤن کا بارہواں روز ہوگا۔

شٹ ڈاؤن سے تقریباً 8 لاکھ سرکاری ملازمین متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تقریباً 3 لاکھ ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں