مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو آفس کے ایک ترجمان فریدون خوزون نے ایران کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران، بین الافغانی مذاکرات میں سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے قیام امن کے حوالے سے کی جانے والے کوششوں سے حکومت افغانستان کو تفصیل سے آگاہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے گزشتہ دنوں کابل کا دورہ کر کے افغان حکام کو قیام امن کے حوالے سے تہران کی کوششوں سے آگاہ کیا تھا۔
پیغام کا اختتام/