مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مرکزی بینک کے صدر عبدالناصر ہمتی اور تہران میں تعنیات ہندوستان کے سفیرسورب کمارنے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور بینکاری شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا.انہوں ںے کہا کہ مشترکہ مالیاتی میکنزم کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں امریکی پابندیوں سے ہندوستانی حکومت کو ملنے والی استثنی کے پیش نظر دونوں ممالک تجارتی اور بینکاری سرگرمیوں سے متعلق مالی لین دین کرسکتے ہیں.
اعلی ایرانی عہدیدار اور ہندوستانی سفیر نے اس کے علاوہ بینکاری شعبے میں مزید سہولت کی فراہمی اور چابہار بندرگاہ میں ہندوستانی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا.
پیغام کا اختتام/