مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر ایران عراق تعلقات سے متعلق کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ایران کے ساتھ اچھے اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون میں مشترکات پر توجہ دینی چاہئے، یہی بات ہمارے منشور میں بھی درج ہے.
عادل عبدالمہدی نے کہا کہ مشترکات پر کام کرنے سے اختلافات کا خاتمہ ہوجائے گا دوسری صورت میں اختلافات کا حل ہونا ممکن نہیں.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون سے باہمی اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا.
واضح رہے کہ امریکہ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ ایران و عراق کے تعلقات کو خراب کرے لیکن بغداد نے اس امریکی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
پیغام کا اختتام/