مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بدھ کو نئی دہلی میں رائے سینا سالانہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج چھوٹا بڑا کوئی بھی ملک دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ علاقے اور دنیا میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں ہمہ جہتی سنجیدہ عزم کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں یہ تین روزہ کانفرنس دنیا کے ترانوے مختلف ملکوں کی سیاسی، اقتصادی، سائنسی و ثقافتی شخصیات کی شرکت سے منگل کو شروع ہوئی ہے جس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی شریک ہوئے۔
پیغام کا اختتام/