16 October 2024

نئی دہلی میں ایران اور اسپین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران اسپین کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مختلف سیاسی اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۹۳
تاریخ اشاعت: 21:54 - January 09, 2019

نئی دہلی میں ایران اور اسپین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور میڈریڈ باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ ایران یورپی ملکوں اور خاص طور پر اسپین کو انرجی کی فراہمی کا قابل اعتماد شریک ملک ہے-

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف مہم کے تعلق سے دونوں ملکوں کے مشترکہ نظریات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون بہت ضروری ہے-

انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد کی صورت حال اور یورپی یونین کی جانب سے معاہدے میں باقی رہنے کے اعلان کی یاد دہانی کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے وعدوں پر جلد سے جلد عمل کرے-

اسپین کے وزیر خارجہ نے بھی ایٹمی معاہدے کے تعلق سے ایران کے کردار اور اس معاہدے کی پاسداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مختلف میدانوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے برسوں کے دوران ایران اور اسپین کے تعلقات میں جو کمی آئی تھی اس کی جلد سے جلد تلافی کر لی جائے گی اور دونوں ملکوں کے تعلقات مطلوبہ سطح پر پہنچ جائیں گے-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں