اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران، ہندوستان کی توانائی کے حصول کے لئے اہم ملک

ایران اور ہندوستان کی معیشتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۰۹
تاریخ اشاعت: 21:13 - January 10, 2019

ایران، ہندوستان کی توانائی کے حصول کے لئے اہم ملکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے والا قابل بھروسہ ذریعہ سمجھا ہے۔

غلام رضا انصاری نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے تین روزہ دورہ ہندوستان کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران و ہندوستان کے مالیاتی میکنزم اور تجارتی سرگرمیوں میں ہندوستان کرنسی روپے کے استعمال پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں تیل آمدن ڈالر میں وصول کی جاتی ہے ہمارے تیل کی آمدنی بھی ڈالر میں ہوتی ہے مگر ہندوستان میں ہماری تیل آمدنی فوری طور پر روپے میں تبدیل ہوکر ہندوستان بینک یو سی او میں موجود ایرانی اکاونٹس میں جمع ہوتی ہے ۔

غلام رضا انصاری نے مزید کہا ہندوستان کے قوانین کے مطابق بینکوں میں موجود بڑی رقوم پر ٹیکس عائد ہوتا ہے مگر ایرانی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں کیونکہ ہندوستان نے ہمیں ٹیکس استثنی دی ہوئی ہے۔

غلام رضا انصاری نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کی معیشتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، ایران توانائی کی پیداواراور ہندوستان توانائی کا استعمال کرنے والا بڑا ملک ہے ۔ 

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں