مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسین جابری انصاری نے جمعرات کو ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینین سے ملاقات میں کہا کہ ایران، روس اور ترکی کی ذمہ داری ہے کہ وہ آستانہ عمل کے دائرے میں تعاون کا تحفظ کریں اور اس کو چاری رکھیں۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران آستانہ امن کے عمل کے دائرے میں ایران، روس اور ترکی کے درمیان ہونے والی مفاہمت کارآمد واقع ہوئی ہے اور اس مفاہمت کو جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی حسین جابری انصاری نے کہا کہ ماسکو مذاکرات کے بارے میں وہ مکمل پرامید ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات فروغ پا رہے ہیں اور شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم اور قیام امن کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی وویرخارجہ کے معاون خصوصی حسین جابری انصاری روسی حکام سے تبادلہ خیال کے لئے بدھ کو ماسکو پہنچے ہیں۔
پیغام کا اختتام/