02 February 2025

بریگزٹ کی عدم منظوری پر کوربن کا انتباہ

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی دارالعوام میں اگر بریگزٹ کو منظوری نہیں دی جاتی ہے تو قبل از وقت انتخابات کو ترجیح حاصل ہو گی۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۲۵
تاریخ اشاعت: 21:57 - January 11, 2019

بریگزٹ کی عدم منظوری پر کوربن کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، انھوں نے تاکید کی ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے اگر آئندہ ہفتے بریگزٹ کی حمایت میں ووٹ حاصل کرنے میں شکست سے دوچار ہو جاتی ہیں تو ان کی جماعت قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کرے گی۔

ان کے اس بیان پر کنزرویٹو پارٹی کے رہنما برینڈن لیویس نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی کے پاس بریگزٹ کے بارے میں کوئی منصوبہ نہیں ہے اور وہ صرف برطانوی عوام کو مایوس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

برطانوی قانون دانوں کا خیال ہے کہ پندرہ جنوری کو اگر تھریسا مئے بریگزٹ کے مسئلے میں پھر شکست سے دوچار ہوجاتی ہیں تو انھیں صرف تین دنوں کے اندر کوئی متبادل بل پیش کرنا ہو گا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں