اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایل اوسی پر دھماکے سے دو ہندوستانی فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی ) کے نوشہرہ سیکٹر آئی ای ڈی (IED) دھماکے سے ایک آفیسر سمیت دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۳۵
تاریخ اشاعت: 11:52 - January 12, 2019

ایل اوسی پر دھماکے سے دو ہندوستانی فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کل جمعہ کی شام ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹرمیں ایل او سی کے قریب ایک آئی ای ڈی پھٹنے سے ایک میجر سمیت دو فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے اورانہیں علاج کے لیے لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

اس سے پہلے بھی کشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک جونیئر افسراور ایک فوجی اہلکارزخمی ہوئے تھے۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن کے پاس فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کیلئے دھماکہ خیز مواد بچھا یا گیا ہے جس سے پیٹرولنگ کے دوران فوج کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

ادھرنیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرفاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ کہ کشمیر کا مسئلہ فوجی قوت کے ذریعہ کبھی بھی حل نہیں ہوسکتا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں