اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کولکتہ میں حزب اختلاف کی عظیم ریلی

کولکتہ میں ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کی عظیم ریلی منعقد ہوئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کے مختلف اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۷۰
تاریخ اشاعت: 20:45 - January 19, 2019

کولکتہ میں حزب اختلاف کی عظیم ریلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے ذریعے اس عظیم ریلی کے انقعاد کا مقصد حزب اختلاف کے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے-

ریلی کو خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارے اتحاد میں سبھی رہنما موجود ہیں- انہوں نے مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی کارکردگی پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جتنا بھی کہے اب اس کے اچھے دن نہیں آنے والے ہیں-

ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلی چندر بابو نائیڈو نے بھی مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سی بی آئی کا غلط استعمال کر رہی ہے- ریلی کو خطاب کرتے ہوئے سینیئرلیڈر شرد یادو نے کہا کہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور کسان خود کشی کر رہے ہیں اس صورتحال کے ذمہ دار لوگوں کو حکومت سے باہر کئے جانے کی ضرورت ہے-

حکمران جماعت بی جے پی کے دو رہنماؤں شتروگھن سنہا اور یشونت سنہا نے بھی حزب اختلاف کے اتحاد کی اس ریلی کو خطاب کیا- شترو گھن سنہا نے کہا کہ عوام نوٹ بندی سے ابھی سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ حکومت نے جی ایس ٹی نافذ کردی- ریلی میں سابق وزیراعظم دیوی گوڑا اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی اور سابق وزرائے اعلی نے بھی شرکت کی-

دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے سلواسا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کولکتہ میں حزب اختلاف کی ریلی کا سخت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا ساتھ اور سب کی ترقی کے اصول پر کام کر رہے ہیں جبکہ ہمارے حریف خود کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں- انہوں نے اپنی حکومت کی کارکرگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سب کی ترقی کے لئے کام کیا ہے-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں