اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
مدراس ہائی کورٹ نے اعلی ذات کے غریب طبقوں کو دس فیصد ریزرویشن دینے کے معاملے پر ہندوستان کی مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۸۷
تاریخ اشاعت: 21:51 - January 21, 2019

اعلی ذات کے غریبوں کو ریزرویشن دینے کے قانون پر حکومت سے جواب طلبمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اعلی ذات کے غریب طبقوں کو دس فیصد ریزرویشن دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر مدراس ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اس سلسلے میں اٹھارہ فروری سے پہلے جواب داخل کرے-

ریاست تمل ناڈو کی جماعت ڈی ایم کے کے سیکریٹری نے حکومتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی-

ڈی ایم کے نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں اعلی ذات کے غریب طبقوں کو ریزرویشن دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف اٹھارہ جنوری کو درخواست دائر کی تھی-

ڈی ایم کے، کے سیکریٹری نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ یہ قانون ان لوگوں کے مساویانہ حقوق کے منافی ہے جو برسوں سے تعلیم اور روزگار سے محروم رہے ہیں-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں