مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے ایرانی سیکورٹی اہلکار خیریت سے ہیں-
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سیکورٹی ادارے کی سب سے پہلی ترجیج ان اہلکاروں کو بازیاب کرانا ہے لیکن ابھی تک دہشت گردوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے-
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک ہزار کلو میٹر مشترکہ زمینی سرحد کے پیش نظر مختلف سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان اچھا تعاون ہو رہا ہے لیکن پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے میں حکومت پاکستان کی رٹ قدرے کمزور ہے-
انہوں نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکومت پاکستان کی طرف سے اپنی رٹ زیادہ سے زیادہ قائم کرنے کے لئے اسلام آباد کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں کے اقدامات ایران اور پاکستان کے عوام اور حکومتوں کے لئے کسی بھی طرح سے قابل تحمل نہیں ہیں-
واضح رہے کہ گذشتہ برس پندرہ اکتوبر کو ایران کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے بارہ ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو اغوا کر کے پاکستان کے اندر منتقل کر دیا تھا-
اس کے بعد دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان رابطوں اور ملاقاتوں کے بعد پانچ ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ سات دیگر ابھی بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں-
پیغام کا اختتام/