اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان میں یوم جمہوریہ کی تقریب، کشمیرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ

ہندوستان میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر کشمیر میں یوم سیاہ کے طور منایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۱۴
تاریخ اشاعت: 11:31 - January 26, 2019

ہندوستان میں یوم جمہوریہ کی تقریب، کشمیرمیں سکیورٹی ہائی الرٹمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں 70 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات دھوم دھام سے منائی جا رہی ہیں تاہم اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی سخت ہے اور کشمیری قیادت نے اس روز کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

آج 70 ویں یوم جمہوریہ کےموقع اس ملک کے صدر رام ناتھ کووند اور مہمان خصوصی جنوبی افریقہ کے صدر سرل رام فوسا کو سلامی بھی پیش کی گئی ۔

یوم جمہوریہ کی پریڈ صبح 9:50 پر وجے چوک سے شروع ہوئی اورراج پتھ، انڈیا گیٹ، تلک مارگم بہادرشاہ ظفرمارگ اورنیتا جی سبھاش مارگ سے ہوتے ہوئے قلعہ میدان کی طرف جائے گی۔ اس سے قبل ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ادھر ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں اور وادی میں مکمل ہڑتال ہے، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کسی تقریب میں شرکت نہ کریں اور ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے بطور منائیں ۔ در ایں اثناء لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

کشمیر میں سکیورٹی انتہائی سخت ہےاور انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔ اورآج ہفتہ کے روز ریل گاڑیوں کی آمدورفت کلی طور پر معطل رکھی گئی۔

یاد رہے برطانوی راج سے آزاد ی کے بعد ہندوستانی پارلیمنٹ نے 26 جنوری 1950 میں آئین ہند کو حتمی شکل دی۔ اس دن ہندوستان میں سرکاری سطح پر یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں