مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی چھاؤنی میں واقع کرِپَّا پریڈ گراؤنڈ میں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے معیشت اور دفاع کے میدان میں اپنی اہلیت میں اضافہ کیا ہے۔ فوج کی جانب سے سرحد پار کی گئی سرجیکل اسٹرائک کا بالواسطہ طور پر ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ہم کسی کو چھیڑتے نہیں ہیں لیکن چھیڑا تو چھوڑتے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ضروری ہونے پر اور بھی سخت فیصلہ کیا جائے گا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان امن کا حامی ہے لیکن قومی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس بابت ہم کوئی بھی قدم اٹھانے میں جھجھک نہیں کریں گے۔
نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جوفوج ، بحریہ اور فضائیہ، تینوں جگہ سے ایٹمی حملے اور اپنی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پیغام کا اختتام/