اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے ساتھ دوستی کی قطر کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، کویت

حکومت کویت نے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے سے متعلق قطری حکومت کی پالیسی کی حمایت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۴۰
تاریخ اشاعت: 18:35 - January 29, 2019

ایران کے ساتھ دوستی کی قطر کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، کویتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویت کے نائب وزیرخارجہ خالد الجاراللہ نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت کی حکومت تہران، بغداد اور انقرہ  کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے تعلق سے اپنے قطری بھائیوں کی پالیسی اور اقدامات کی حمایت کرتی ہے-

ان کا کہنا تھا کہ قطر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جس ملک سے چاہے اپنے تعلقات زیادہ سے زیادہ استوار کرے  لیکن ان تعلقات کا مطلب خلیج فارس تعاون کونسل سے، اس کی دوری نہیں ہونا چاہئے-

کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے ساتھ قطر کے کشیدہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے قطر اور سعودی عرب کے تین اتحادی مکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے حل کی فی الحال کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے-

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون دو ہزار سترہ میں قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے دوحہ سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور قطر کے ساتھ ملنے والی اپنی زمینی سمندری اور فضائی سرحدیں بند کر دی تھیں-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں