مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر نائب صدراسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام، دہشت گردی کے خلاف حتمی فتح تک شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
سنئیر نائب ایرانی صدر نے شام کے اسپیکر کیساتھ ملاقات میں، ایران اور شام کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کی جنگ، خطے کی سلامتی کے خلاف تھی جو شامی حکومت اور عوام اور اس کے اتحادیوں کی حکمت عملی سے شکست سے دوچار ہوئی۔
ایران کے سینئر نائب صدراسحاق جہانگیری نے شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ہونے والی ملاقات میں کہا کہ خطے کی صورتحال اورعلاقائی تبدیلیاں، اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ شام، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوگیا ہے۔
نائب ایرانی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف شامی حکومت اورعوام کی کامیابیوں سے شام کے اتحادی ممالک خوش اور دشمن پریشان ہوگئے جس کا ثبوت شام پر صہیونیوں کی جارحیت تھی جبکہ دوسری طرف امریکہ کو بھی پتہ چل گیا کہ خطے میں ان کی موجودگی کی بدولت امریکی حکومت کو شکست اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور شام عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں کہ جن کا سرغنہ امریکہ اور اسرائیل ہے۔
پیغام کا اختتام/