اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کی اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر

ممتا بنرجی کی حمایت میں ہندوستان کی کئی سیاسی پارٹیاں سامنے آئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۸۳
تاریخ اشاعت: 12:25 - February 04, 2019

ہندوستان کی اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کولکاتہ پولیس اور سی بی آئی کے درمیان تنازع اب سیاسی رخ اختیار کرتا جارہا ہے ۔ اس معاملہ پر اب مسلسل سیاسی ردعمل سامنے آرہا ہے۔

مرکزی حکومت کے خلاف ممتا بنرجی کی حمایت میں کئی پارٹیاں آگئی ہیں ۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں نے آج ممتا دیدی سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور کندھے سے سے کندھا ملا کر ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ پورا اپوزیشن ایک ساتھ کھڑا ہوگا۔

ادھردہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ نریندرمودی نے جمہوریت اور وفاقی ڈھانچے کا مذاق بنادیا ہے۔ کچھ سال پہلے انہوں نے دہلی کے اینٹی کرپشن بیورو کے آفس پر پیراملٹری فورس بھیج کر قبضہ کرلیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے اروند کیجریوال آج پیر کوممتا دیدی سے ملنے کیلئے کولکاتہ جاسکتے ہیں ۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوی گوڑا نے کہا کہ مغربی بنگال کا واقعہ ہمیں ایمرجنسی کے دنوں کی یاد دلاتا ہے۔ ایمرجنسی کے دوران بھی ملک ایسے غیر آئینی طریقوں کو دیکھ چکا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ کچھ مہینوں میں سی بی آئی نے بی جے پی کے دباو میں سیاسی فیصلے کئے جس کی وجہ سے ریاستی حکومتیں احتجاج کرنے پر مجبور ہوئیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں