اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان: تریپورہ کے اسمبلی انتخابات

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں اتوار کے روز سخت سیکورٹی انتظامات میں ریاستی اسمبلی کے لئے ووٹنگ ہو‏ئی۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۴
تاریخ اشاعت: 3:30 - February 19, 2018

ہندوستان: تریپورہ کے اسمبلی انتخابات مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ریاستی اسمبلی کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح شروع ہوا اور شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

مارکسی کمیونسٹ پارٹی سی پی ایم، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے کل دو سو بیانوے امیدوار اس بار انتخابی میدان میں ہیں۔

ہندوستان کی ریاست تری پورہ کی اسمبلی کی ساٹھ میں سے انسٹھ سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ۔ وزیر اعلی نے اگرتلہ میں اپنا ووٹ ڈالا. سی پی ایم امیدوار رامیندر نارائن دیو ورما کی موت کی وجہ سے چاری لام اسمبلی سیٹ پر اب بارہ مارچ کو پولنگ ہوگی۔

ووٹوں کی گنتی تین مارچ کو ہو گی۔ ریاست میں پچیس سال سے سی پی ایم کی حکومت ہے جو اس بار کے انتخابات میں بی جے پی حکمراں پارٹی کو سخت ٹکر دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تین ہزار ایک سو چوہتر پولنگ مراکز پر سولہ ہزار انتخابی عملہ کو سیکورٹی فورسز کے بیس ہزار جوانوں کے ساتھ تعینات کیا۔ اسمبلی انتخابات میں مختلف پارٹیوں کے دو سو بیانوے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بیلٹ باکسوں میں کر لیا گیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں