16 October 2024

جشن انقلاب کی ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت دشمنوں کے منہ پر زور دار طمانچہ

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ملک گیر ریلیوں میں ایرانی عوام نے تاریخی شرکت کر کے شیطانوں اور دشمنوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۶۶
تاریخ اشاعت: 22:35 - February 15, 2019

جشن انقلاب کی ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت دشمنوں کے منہ پر زور دار طمانچہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ملک گیر ریلیوں میں نوجوان نسل کی غیر معمولی شرکت کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جشن انقلاب کی ریلیوں میں ایرانی عوام نے تاریخی شرکت کر کے شیطانوں اور دشمنوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا-

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں اجتماعی تقوا کا شاندار جلوہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم وہ قوم ہے جس نے اپنے دور کے فرعونوں اور سامراج کے چنگل سے خود کو آزاد کرایا اور آزادی و خود مختاری کی نعمت سے بہرہ مند ہوئی-

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج ایران کے عوام ترقی و کامیابی کے بلند ترین مقام پر فائز ہیں، کہا کہ ایران کے عوام نے میڈیا کی شدید تشہیراتی یلغاروں، دشمنوں کی عداوتوں، پابندیوں اور سخت اقتصادی حالات کے باوجود گیارہ فروری کو ایک شاندار تاریخ رقم کی اور سب نے ایرانی قوم کے اس عظیم اور فخریہ کارنامے کا اعتراف کیا-

تہران کے خطیب جمعہ نے جشن انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر دوسرا قدم کے زیرعنواں رہبرا نقلاب اسلامی کے اہم اور اسٹریٹیجک بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے گذشتہ چالیس برسوں کے دوران اصولوں کی پاسداری کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات اور  انقلاب کے راستوں اور اسی طرح موجودہ صورتحال اور انقلاب کو  درپیش راستے کو ایک واضح روڈ میپ میں بیان کر کے اسے قوم کے حوالے کر دیا-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں