16 October 2024

امریکہ میں قومی ایمرجنسی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحدی دیوار کی فنڈنگ کے معاملے پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۶۹
تاریخ اشاعت: 11:50 - February 16, 2019

امریکہ میں قومی ایمرجنسی کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں اعلان کرتے ہوئے امریکی صدرکا کہناتھا کہ انہیں معلوم ہے کہ اپوزیشن اس ایمرجنسی کو چیلنج کردے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہوسکتا ہےکہ کورٹ بھی اس کے خلاف فیصلہ دے لیکن صورت حال ایسی ہے کہ ان کے پاس اختیارات کو استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

 امریکی صدر سرحدی دیوار کے اپنے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کانگرس کو بائی پاس کرکے دیوار کی تعمیر کےلیے فوجی فنڈز کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی سینیٹ نے بھاری اکثریت سے حکومتی شٹ ڈاؤن روکنے کے لیے فنڈز کی فراہمی کے بل کی منظوری دی تھی۔

امریکی سینیٹ سے منظور بل میں صدر ٹرمپ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار لگانے کے لیے رقم نہیں دی گئی تھی۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں