16 October 2024

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ استقامتی محاذ ایران کے اسلامی انقلاب کے دائرے کے وسیع ہونے کی علامت ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۳۲
تاریخ اشاعت: 0:00 - March 09, 2019

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے نظریات نے سرحدوں سے باہر بھی اپنے اثرات پوری طرح مرتب کئے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ آج اسلامی انقلاب کے اثرات کا استقامتی محاذ، سرحدوں کو عبور کر لینے اور بلند و بالا چوٹیوں کو سر کر لینے میں مشاہدہ کیا جا رہا ہے-

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے یکم رجب المرجب فرزند رسول امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر انقلابات منجملہ انقلاب فرانس کے نعرے وقت گذرنے کے ساتھ تبدیل ہو گئے۔ لیکن ایران کا اسلامی انقلاب اپنے بنیادی اور اصلی اہداف اور نعروں کے ساتھ ہی اپنے راستے پرگامزن ہے-

انہوں نے ایران کے خلاف دشمنوں کی ثقافتی یلغارکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مومن نوجوانوں اور جوانوں پر دشمن کی ثقافتی یلغار کو ناکام بنانے کے لئے حوزہ ہائے علمیہ پر سنگین ذمہ داری عائد ہوتی ہے-

تہران کے خطیب جمعہ نے گام دوم انقلاب کے زیرعنوان رہبرانقلاب اسلامی کے اہم پیغام کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ بیان اسلامی انقلاب کے جدید دور میں عظیم تبدیلیوں اور جوش و جذبے کا سرچشمہ قرار پائے گا-  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں