16 October 2024

حجۃ الاسلام احمد مروی حرم رضوی کے نئے متولی

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد مروی کو حرم رضوی کا متولی مقرر کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۸۱
تاریخ اشاعت: 15:13 - April 05, 2019

حجۃ الاسلام احمد مروی حرم رضوی کے نئے متولیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد مروی کو امام رضا (ع) کے حرم  مطہر (آستان قدس رضوی) کے نئے متولی کے طور پر تعینات کردیا.

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کے روز نئے منتخب ہونے والے متولی پر امام رضا علیہ السلام کے زائرین کی مزید خدمت کو فروغ دینے پر زور دیا.

آپ نے مزید فرمایا کہ آستان قدس رضوی کے نئے متولی امام رضا (ع) کے بارگاہ سے متعلق مذہبی اور ثقافتی روایات کو جاری رکھنے پر مزید اقدامات کریں.

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس حکم میں حرم رضوی میں خدمت کو سعادت ، کرامت اور نعمت قرار دیا اور سابق متولی علامہ رئیسی کے مخلصانہ کردار اور فرائض کو سراہتے ہوئے نئے متولی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

امام رضا (ع) کے مطہر روضے کے منتظمین کے نئے متولی اس سے پہلے قم کے شہر میں سپریم لیڈر آفس کے سربراہ رہ چکے ہیں اوراس کے علاوہ آپ تقریبا 30 سال تک مدارس کے شعبہ تعلقات عامہ میں بھی خدمات انجام دےچکے ہیں.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں