مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم نہ کبھی پاسداران انقلاب فورس کی قربانیوں کو بھول جائیں گے اور نہ ہی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عالمی لٹیروں کو امن و استحکام کو خراب کرنے ذریعے ایرانی مسلح افواج کا ورثہ تباہ کرنے کی اجازت دیں گے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسی کے دائرے میں سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں ڈال دیا جس کے جواب میں اعلی ایرانی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشت گردوں کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشت گرد گروہ میں شامل کردیا۔
پیغام کا اختتام/