مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران سے یاسوج کے لئے اڑان بھرنے والا طیارہ سمیرم کے پہاڑی علاقے میں 18 فروری کی صبح سانحہ کا شکار ہوگیا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے کی جانب روانہ کردی گئیں تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ طیارے میں 65 مسافر سوار تھے۔ آئی آر جی سی اور امدادی ٹیموں نے منگل کے روز ہیلی کاپٹر اور ڈرون کی مدد سے طیارے کا ملبہ تلاش کر دیا اور اس کا پہلا ویڈیو جاری کیا ہے۔