مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کانپورسے قبل روما ریلوے اسٹیشن کے قریب ہاوڑا سے نئی دہلی جارہی پوروا ایکسپریس (اپ-12303 ) جمعہ کی دیرشب حادثے کا شکارہوگئی۔ اس حادثے میں ٹرین کے 8 ڈبے پٹری سےاترگئے جبکہ تین ڈبے پلٹ کربری طرح سے حادثہ کا شکارہوگئے۔ حادثے میں 28 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد ریلوے کی امدادی ٹیم نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوعلاج کےلئے ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ ریلوے کے حکام نے حادثہ کی تحقیقات کے احکامات دیئے ہیں۔
پیغام کا اختتام/