16 October 2024

ایران کی کشتی ٹیم ایشیائی مقابلوں کی فاتح

اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے چین میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4 طلائی اور 3 کانسی کے تمغوں کےساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۷۱
تاریخ اشاعت: 16:02 - April 29, 2019

ایران کی کشتی ٹیم ایشیائی مقابلوں کی فاتحمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایشیائی گریکو رومن کشتی کےمقابلے 27 اور 28 اپریل کو چین میں منعقد ہوئے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں محمد رضا گرایی، سعید عبدولی، حسن نوری اورامیر قاسمی منجزی نے بالترتیب 72، 82، 87 اور 130 کلوگرام کی کیٹگیری میں 4 طلائی تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ ایرانی پہلوانوں سامان عبدولی، "محمد علی گرایی اورمہدی علیاری نے بالترتیب 63، 77 اور 97 کلوگرام میں 3 کانسی کے تمعے جیت لیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پر 7 مختلف تمغے اور 165 پوانٹس کیساتھ ایشیائی گریکو رومن کشتی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ازبکستان اور قزاقستان کی ٹیموں نے بالتریتب 163 اور 134 پوانٹس کےساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز چین میں اڈلٹ پہلوانوں کے فری اسٹائل مقابلے ہوئےجس میں ایران کی قومی ٹیم نے 7 طلائی اور 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

ان مقابلوں میں ایران کے بعد ہندوستان اور قزاقستان کی ٹیموں نے دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں