16 October 2024

ایران اور گروپ 4+1 کے درمیان مذاکرات

ایران اور گروپ 4+1 کے درمیان مذاکرات کل 7 مئی کو ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۸۸
تاریخ اشاعت: 12:55 - May 06, 2019

ایران اور گروپ 4+1 کے درمیان مذاکراتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 4+1 کے درمیان تکنیکی ماہرین کی سطح پر مذاکرات، ایران، فرانس، جرمنی، برطانیہ، چین اور روس کے محکمہ خارجہ کے ماہرین کی شرکت سے 7 مئی کو برسلز میں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ہونے والے مذاکرات میں فریقین کے درمیان، مختلف مسائل بشمول ایران مخالف امریکی یکطرفہ پابندیوں، ایران کیساتھ تیل کی تجارت کے معاملے پر استثنی نہ دینے کے امریکی فیصلے، جوہری سرگرمیوں پرتعاون کی عدم توسیع اور ایران کیلئے یورپی مالیاتی نظام انسٹیکس INSTEX پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کا مقصد جسے انسٹیکس میکنزم کا نام دیا گیا ہے، ایران مخالف امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنا ہے، اس کا اہم کام ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی حمایت کرنا ہے.

یورپی یونین کے گزشتہ وزارتی اجلاس کے موقع پر جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے اجرا کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں