16 September 2024

امریکی دھمکی مسترد روس سے میزائل خریدیں گے: ترکی

ترکی نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے روس سے میزائل خریدنے سے متعلق معاہدے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۹۵
تاریخ اشاعت: 13:36 - May 06, 2019

امریکی دھمکی مسترد روس سے میزائل خریدیں گے: ترکیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترکی نے روس سے ایس400 میزائل ٹیکنالوجی خریدنے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے۔ روس جون یا جولائی میں ترکی کو میزائل کی پہلی قسط فراہم کرے گا جس کے بعد ترکی کے دفاعی نظام کا شمار دنیا کے بہترین دفاعی نظام میں تصور کیا جائے گا۔

قبل ازیں امریکا نے روس سے ایس-400 میزائل ٹیکنالوجی خریدنے کی صورت میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر روس سے ڈیل کی گئی تو امریکا ترکی کو ایف-35 فائٹرز جیٹ کی فراہمی روک دے گا۔ ترکی امریکا سے 100 کے لگ بھگ ایف-35 فائٹرز جیٹ خرید رہا ہے جس کے لیے پائلٹس کو امریکا میں ہی تربیت دینا تھی۔

امریکی دھمکی پر ترکی کے نائب صدر فواد اُقطائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شاید ترکی کو جانتا نہیں، ایک مرتبہ جب ڈیل کرلی تو ترکی اپنی زبان سے نہیں پھرتا، ترکی اپنے ہر فیصلے کے لیے خود مختار ہے اور قومی سلامتی پرکسی دھمکی کو خاطر میں نہیں لائے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں