16 October 2024

جوہری معاہدے کے فریقیوں کو ایران کا 60 دن کا الٹی میٹم

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے آج بدھ کے روز جوہری معاہدے میں شامل ممالک کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 8 مئی 2019 سے ایران، جوہری معاہدے کی شق نمبر 26 اور 36 کے تحت جو اقدامات کرنے کا پابند تھا ان میں سے بعض پر عملدرآمد کو روک رہا ہے.
خبر کا کوڈ: ۳۹۰۰
تاریخ اشاعت: 15:51 - May 08, 2019

جوہری معاہدے کے فریقیوں کو ایران کا 60 دن کا الٹی میٹممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سال گزر گیا اور اسی دوران ایران نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر فریقین کو اس نقصان کا ازالہ کرنے کا کافی وقت دیا۔ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے میں شامل دیگر فریقیوں کو 60 دن کا وقت دیا جاتا ہے تا کہ وہ تیل اور بینکاری لین دین کے علاوہ دیگر شعبوں سے متعلق ایران کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل کریں.

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر جوہری معاہدے کے فریقین اپنے وعدوں پر من و عن عمل کریں تو ایران بھی روکے جانے والے اقدامات کو پھر سے بحال کرے گا بصورت دیگر اگلے مرحلوں میں اپنے دیگر وعدوں پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا.

اس بیان کے مطابق ایران موجودہ صورتحال میں ہیوی واٹر اور یورنیم کی افزودگی کے ذخائر کی نگہداری سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرے گا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل  کے بیان میں آیا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے باقی رہنے والے ارکان کے ساتھ گفتگو کے سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے تیار ہے تاہم ہر قسم کے غیر ذمہ دارانہ اقدام من جملہ ایران کے کیس کو سلامتی کونسل میں بھیجنے  یا مزید پابندیوں کی صورت میں سخت رد عمل سامنے آئے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی عالمی جوہری توانائی ادارہ اپنی 14 رپورٹس میں اس معاہدے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے.

پیغام کا اختتام/

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں