اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آئی اے ای اے نے ایران کی حقانیت کی ایک بار پھر گواہی دی

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے ایک بار پھر اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۱
تاریخ اشاعت: 16:24 - February 23, 2018

آئی اے ای اے نے ایران کی حقانیت کی ایک بار پھر گواہی دیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے جمعرات کواپنی رپورٹ میں اس بات کی دوبارہ تصدیق کرتے ہوئے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے کہا کہ ایران نے نیوکلیئر ایندھن سے چلنے والی آبدوزیں بنانے کے اپنے فیصلے سے ایجنسی کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ایران کے ایٹمی پروگراموں کے بارے میں کہا کہ ایران نے ہیوی واٹر اور یورنییم کی افزودگی کی جس سطح کے بارے میں وعدہ کیا تھا وہ اس پر قائم ہے اور وہ اسی سطح پر ہیوی واٹر یا یورینیم افزودہ کررہا ہے جس کا معاہدے میں تعین ہوا ہے -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایجنسی کو بدستور اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ معاہدے کے مطابق نگرانی کا عمل انجام دیتی رہے۔

آئی اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب رضا نجفی نے بھی ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ کے بارے میں کہا کہ ایجنسی کی اس رپورٹ نے جو ایران کے ایٹمی پروگراموں کے پرامن ہونے اور معاہدے پر ایران کی جانب سے عمل کرنے کے بارے میں دسویں رپورٹ ہے ایک بار پھر اس حقیقت پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے.

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں