16 October 2024

عالمی ایٹمی ادارے کی جانب سے ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق

عالمی ایٹمی ادارے نے ایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۲
تاریخ اشاعت: 12:40 - February 24, 2018

عالمی ایٹمی ادارے کی جانب سے ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے اپنی دسویں رپورٹ میں جوہری معاہدے کے حوالے سے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی سرگرمیوں کے مثبت ہونے کی تصدیق کردی ہے.

عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے ایک بار پھر ایران کی جوہری سرگرمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مستقبل میں سمندری جوہری سرگرمیوں سے اس عالمی ادارے کو آگاہ کیا ہے۔

یوکیا آمانو نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کی پابندی کی ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے کہا کہ جوہری توانائی ایجنسی کی حالیہ رپورٹ کے مثبت ہونے سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں ایٹمی معاہدے کے عین مطابق ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے مابین جنوری 2016 میں ایٹمی معاہدہ طے پایا تھا اور امریکہ جو اس وقت جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اس معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل تھا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں