اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اٹلی میں فسطائیت مخالفین اور پولیس میں جھڑپیں

اٹلی میں فسطائیت کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران چھے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۴
تاریخ اشاعت: 12:54 - February 24, 2018

اٹلی میں فسطائیت مخالفین اور پولیس میں جھڑپیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں فسطائیت مخالفیں تورین شہر کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے نیو نازی پارٹی کیسا پونڈ کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین اس جگہ جانا چاہتے تھے جہاں کیسا پونڈ پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے تاہم پولیس نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم میں چھے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کے گولے پھینکے اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔

پولیس نے چھے افراد کو امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں