اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کربلائے معلی سے دو قافلے پیدل چل کر مشہد مقدس پہنچ گئے

فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں غیر ملکی زائرین کے امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراقی زائرین کے دو قافلے پینتالیس روز تک پیدل چلنے کے بعد کربلائے معلی سے مشہد مقدس پہنچ گئے-
خبر کا کوڈ: ۵۱۰
تاریخ اشاعت: 14:42 - February 27, 2018

کربلائے معلی سے دو قافلے پیدل چل کر مشہد مقدس پہنچ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہر میں غیر ملکی زائرین کے امور کے شعبے کے سربراہ حسن غلام پور نے کہا ہے کہ  کربلائے معلی  سے پیدل چل کر مشہد مقدس پہنچنے والے دو عراقی قافلوں میں سے ایک قافلے میں بیالیس افراد شامل ہیں جبکہ دوسرے قافلے میں پچاس افراد شامل ہیں-

اور یہ دونوں ہی قافلے پینتالیس روز تک پیدل چلنے کے بعد کربلا سے مشہد پہنچے-

انہوں نے کہا کہ قافلے میں شامل زائرین مشہد مقدس میں تین روز تک اپنے قیام کے دوران حرم مطہر کی زیارت کرنے کے ساتھ ساتھ حرم  کے ثقافتی اور دینی پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے جبکہ وہ حرم مطہر کے مختلف شعبوں منجملہ میوزیم اور دیگر مقامات کا بھی مشاہدہ کریں گے-

حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر  میں غیر ملکی زائرین کے امور کے انچارج حسن غلام پور نے یہ بھی بتایا کہ ایک برطانوی خاتون اور ایک  چینی مرد  آئندہ بیس جمادی الثانی یعنی صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر حرم مطہر میں دین مقدس اسلام کو قبول کریں گے-

گذشتہ برس مارچ کے وسط سے اب تک دنیا کے مختلف یورپی ایشیائی اور افریقی ملکوں کے پچیس افراد حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں مشرف بہ اسلام ہو چکے ہیں-

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں