مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دونوں ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اس کے باوجود ناگالینڈ میں کچھ مقامات پر پرتشدد واقعات میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ البتہ مجموعی طور پر دونوں ہی ریاستوں میں پولنگ پرامن طریقے سے انجام پائی-
دونوں ہی ریاستوں میں ووٹنگ کی شرح ستر فیصد سے زیادہ بتائی جا رہی ہے- ناگالینڈ میں اکلوتو پولنگ اسٹیشن کے قریب دو حریف سیاسی جماعتوں ناگا پیپلز فرنٹ اور نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔
ریاست میگھالیہ میں ووٹنگ پوری طرح سے پرامن رہی۔ ریاست کے چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ریاست میگھالیہ میں انتخابات کے دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی- ناگالینڈ اور میگھالیہ دونوں ہی ریاستوں میں انسٹھ انسٹھ سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔
پیغام کا اختتام/