اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دہشت گردی کے خلاف عالمی مفاہمت پر زور

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے دہشت گردی کے خلاف مہم کے لئے عالمی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۲
تاریخ اشاعت: 22:49 - February 28, 2018

دہشت گردی کے خلاف عالمی مفاہمت پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے بدھ کی شام کابل میں بین الاقوامی امن کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف مہم  کے لئے علاقائی اور عالمی اتفاق و مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ  قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔

 افغان چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کے سامنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

انھوں نے اسی کے ساتھ دہشت گردی مخالف مہم میں عملی اقدامات اور انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ  افغان حکومت امن پسند ہے اور میزبان ملکوں سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتی ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ کابل میں بین الاقوامی امن کانفرنس بدھ کی صبح افغان صدر اشرف غنی کے خطاب سے شروع ہوئی تھی۔  افغان صدر نے اپنے خطاب میں طالبان گروہ کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لئے اپنی حکومت کی  آمادگی کا اعلان کیا تھا۔ 

اس کانفرنس میں اقوام متحدہ اور دنیا کے بیس ملکوں کے نمائندوں نے شرکت  کی۔ کانفرنس کے لئے کابل میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔  

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں